Saturday, 10 December 2011
Hum Be-Hissi Ki Miraaj Pe Puhanch Gaye by Waqas Hashmi Against Drone Attacks in Pakistan
مبارک ہو اہل وطن
ہم بے حسی کی معراج پے پہنچ گئے
ہم کو تین لوگوں کا قتل ڈیوس تو یاد رہتا ہے
مگر، عافیہ بھول جاتی ہے
ہم ان (تین شہریوں کے ) کے
حق میں مظاہرے بھی کرتے ہو،
تقریریں بھی کرتے ہو،
سڑکیں بھی بند کرتے ہو
ہم ۱۱۔۹کا ماتم بھی کرتے ہیں
۷۔۷ کی مذمت بھی کرتے ہیں
مگر یہاں تو گاؤں کے گاؤں اجڑ گئے
نہ جانے کتنے معصوم اور بیگناہ
بچوں کی قلقاریاں
ڈرونوں کی گڑ گڑ میں دب گئیں
کتنے مائیں شام ہوتے ہی
اپنے لخت جگر کے انتظار میں
گھر کی دہلیس پہ آ بیٹھتی ہیں
کتنے بہنو ں کے سہاگ اجاڑ چکے یہ ڈرون
کچھ خبر بھی ہے تمکو اہل وطن ؟
کتنے معصوم پریاں گھروں کے آنگن میں
گڑیا لئے اپنے بابا کی منتظر ہیں
کتنے آنکھوں کے سپنے خاک میں
ملا دے تم لوگوں نے؟
کتنے شہسواروں کے ہاتھوں میں
بیساکھیاں تھما دی ان ڈرونوں نے؟
کبھی سوچا تم نے ؟
آفریں ہے ! ہماری بے حسی پے اہل وطن
ان معصوموں کی چیخوں کا شور ہمارے کانوں
کو صرف اس لیے سنائی نہیں دیتا
کیونکے "ہم محفوظ ہیں"
انکے غم میں
ہماری آنکھیں کبھی نم نہیں ہوتی
ہماری واجبی سی مذمت
ہماری رسمی سی تعزیت
ہمارے لہجے کے کھوکھلے پن سی عیاں ہے
مبارک ہو اہل وطن
ہم بے حسی کی معراج کو پہنچ گئے ہیں
A Poem by waqas hashmi in protest of drone attacks in Pakistan. Drone attacks are the violation of all human rights and these attacks should be stopped by U.S.
10-12-2011
Labels:
Against Drone Attacks
Subscribe to:
Posts (Atom)